top of page
Razi Haider-
Poet, Author, Photographer or just another man

زندگی  بھر اٹھاۓ  اٹھ نہ سکا

  • Writer: Razi Haider
    Razi Haider
  • Mar 28, 2017
  • 1 min read

زندگی بھر اٹھاۓ اٹھ نہ سکا بار سانسوں کا ، اک حباب ہی تو تھا

کاٹتا تھا بریدہ اندهیاوؤ رات اشباحِ اضطراب ہی تو تھا

دھڑکنیں رک گئیں ، یہی کہتے نبض کیا ہے ، عذاب ہی تو تھا

دل لگی جسم کی ضرورت تھی عشق خانہ خراب ہی تو تھا اپنے شعروں میں جی لئے ورنہ یہ دوام اک سراب ہی تو تھا

گو پزاوے میں آگ بھڑکے ہے دل کا ایندھن شراب ہی تو تھا

میں نے دیکھا تو خوں چکاں پایا اس نے بولا گلاب ہی تو تھا


 
 
 

Comentários


  • Facebook Black Round
  • Twitter Black Round
  • 500px
bottom of page