top of page

ABOUT

کون ہو تم ؟
میر و غالب کا کوئی ، مدغم ہوا دیوان ہو
، منٹو کے افسانوں سے وارفتہ کوئی ہیجان ہو
، خواب کی تعبیر جو ، فرایڈ  نے لکھی
!وہ "پرسسٹنس اوف میموری " بنی
!گارنیکا بنی
، پر یہاں،  میرے صحن میں
،نون میم راشد ، گل و لہ کے سوکھے تغاروں میں بیٹھا
، حسن کوزہ گر بن چکا تھا
فیض روزن زنداں  پے آویزاں غم تک رہا تھا
عصمت کی عصمت ، اک لحاف میں لپٹی ہوئی  تھی

جالب لال رنگ میں رنگا ہوا ، برہنہ ، سیباب پا

تم اگر ان کی شبیہ ہو ، ان کا خاکہ ہو تو بتلاؤ مجھے
 کون ہو تم ؟
!!میں؟ میں اک نیا ملال ہوں
رات کے اندھیرے میں ، تم نے جو نہیں لکھ
وہ ادھ بنا خیال ہوں

 

Raznama 

Monthly newsletter

Join our mailing list

Never miss an update

Get in touch : srazihaider@gmail.com
  • Facebook Black Round
  • Twitter Black Round
  • 500px
bottom of page